Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض شورومز میں کورونا ویکسین سینٹر اب 24 گھنٹے کھلا رہے گا 

صحتی ایپ کے ذریعے تاریخ لیں اور وقت کی پابندی کریں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ریاض شو رومز میں کورونا ویکسین سینٹر کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی ہے اور اب وہ 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بدھ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ ’کورونا ویکسین لگوانے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاض شورومز میں کورونا ویکسین سینٹر کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں۔‘ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ ویکسین لگوانا چاہتے  ہیں وہ صحتی ایپ کے ذریعے تاریخ لیں اور وقت کی پابندی کریں۔ 
مملکت بھر میں 500 سے زیادہ کورونا ویکسین سینٹر مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ویکسین کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ مملکت میں اب تک 24 لاکھ سے زائد شہری اور غیر مکی کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔

شیئر: