Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

26 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین دے دی گئی

تمام لوگ صحتی پر ویکسین کے لیے خود کو رجسٹریشن کرائیں (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت بھر میں 500 سے زیادہ سینٹرز میں 26 لاکھ سے زیادہ کورونا ویکسین خوراکیں اب تک دی جاچکی ہیں-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صحت و سلامتی کی خاطر کورونا ویکسین کے لیے صحتی ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرالیں-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کے لیے صحتی ایپ پر رجسٹریشن کرانا چاہیے اور تمام لوگوں کو مقررہ وقت پر ویکسین لگوانے کے لیے سینٹر پہنچ کر کورونا سے بچنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے-
وزارت صحت نے جمعرات کو بیان جاری کرکے بتایا کہ مملکت بھر میں کورونا کے نئے مصدقہ کیسز 381 ریکارڈ ہوئے ہیں- وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 383880 تک پہنچ گئی- اب تک 373601 صحت یاب ہوچکے ہیں مرنے والوں کی کل تعداد  6591 ہوچکی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: