Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سنیچر کو دو مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے گا

مصنوعی سیارے خلا میں سائنسی مقاصد کے لیے بھیجے جائیں گے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی سپیس کمیشن کے چیئرمین  شہزادہ سلطان بن سلمان نے جمعے کو کہا ہے کہ سعودی عرب سنیچر 20 مارچ  کو سعودی ساختہ دو مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے گا۔  
اخبار 24 کے مطابق شہزادہ سلطان بن سلمان نے  پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ سعودی مصنوعی سیارے میں سے ایک کا نام شاہین سیٹ اور دوسرے کا نام کیوب سیٹ ہے۔
ان میں سے ایک کنگ عبدالعزیز سائنسی اینڈ ٹیکنالوجی سٹی اور دوسرا کنگ سعود یونیورسٹی کے سائنٹسٹ نے تیار کیا ہے۔ 
شہزادہ سلطان بن سلمان نے کہا کہ سعودی سپیس کمیشن سعودی عرب کی سائنسی صلاحیتوں کے لحاظ سے منصوبے تیار کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے دونوں مصنوعی سیارے خلا میں سائنسی مقاصد کے لیے بھیجے جائیں گے۔ 

شیئر: