Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب مصنوعی سیارے کے کنٹرول کا نظام تیار کرے گا

ایس جی ایس - ون گذشتہ سال کامیابی سے بھیجا گیا تھا (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے تعاون سے مصنوعی سیارے کو کنٹرول کرنے والا نیا نظام تیار کرے گا۔ 
لاک ہیڈ مارٹن کمپنی اور سعودی عرب مصنوعی سیارے ایس جی ایس - ون (SGS-1) کو زمین سے  کنٹرول کرنے والا نیا نظام تیار کریں گے۔ یہ سیارہ گذشتہ سال کامیابی سے بھیجا گیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی کمپنی برائے ترقی و تکنیکی سرمایہ کاری اور لوک ہیڈ مارٹن کمپنی  مصنوعی سیارے ایس جی ایس - ون کے تجارتی و سکیورٹی آپریشن کے لیے نیا ارضیاتی نظام تیار کریں گی۔ دونوں کمپنیاں یہ منصوبہ مل کر مکمل کریں گی۔
 رپورٹ کے مطابق ارضیاتی نظام کی بدولت ترقی یافتہ مواصلاتی خدمات (کے اے۔ بینڈ) کو مضبوط بنائے گا جبکہ سعودی عرب میں سکیورٹی رابطوں کی خدمات آسان ہوں گی۔
یہ سسٹم دو مراحل میں نصب کیا  جائے گا۔ پہلا تجارتی نظام سال رواں کے آخر میں انٹرنیٹ کے  ذریعے آپریٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد سکیورٹی کمیونیکیشن سسٹم لایا جائے گا جسے لاک ہیڈمارٹن کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔
سعودی لوک ہیڈ مارٹن کمپنی کے چیئرمین جوزف رینٹ نے بتایا کہ جدید خلائی ارضیاتی نظام کی بدولت سعودی عرب (ایس جی ایس - ون) کی اعلٰی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے گا-
جوزف رینٹ کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کی بدولت موجودہ اور مستقبل میں میزائل اور ایئر ڈیفنس سسٹم کو ایک دوسرے میں ضم کرنے کا موقع بھی ملا گا جس سے سعودی شہریوں کو تحفظ کے حوالے سے زیادہ بہتر امکانات پیدا ہو جائیں گے۔

شیئر: