Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سے چوری ہونے والی 17 گاڑیاں برآمد، ملزم گرفتار

مقدمہ درج کرکے  پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے جدہ شہر کے متعدد محلوں سے 17 کاریں چوری کرنے والے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری عمر کے تیسرے عشرے میں ہے۔ گاڑیاں چوری کرکے ان کی نمبر پلیٹیں ہٹا دی تھیں۔
گاڑیوں کے مالکان کی شکایت پر سپیشل ٹیم نے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے تمام مسروقہ کاریں برآمد کرلی گئیں۔ مقدمہ درج کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: