Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محفوظ شاہراہیں، سعودی عرب ٹاپ ٹین ممالک میں شامل

4 لاکھ 27 ہزار کلو میٹر سڑکوں پر مختلف علامتیں لگوائیں- (فوٹو: وزارت نقل و حمل ٹوئٹر)
سعودی وزارت نقل و حمل نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف مملکت بھر کی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات سے اموات کو زیرو تک لانا ہے۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت نقل و حمل نے 2020 کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں 2 ہزار کلو میٹر سے زیادہ طویل سڑکوں کا جال بچھایا ہے اور سعودی عرب کی شاہراہیں بین الاقوامی معیار کی ہیں۔

2020 میں 2 ہزار کلو میٹر سے زیادہ طویل سڑکوں کا جال بچھایا- (فوٹو العربیہ)

وزارت نقل و حمل نے شاہراہوں کی اصلاح و مرمت کے بھی متعدد منصوبے نافذ کیے جن کی بدولت مملکت میں ٹریفک حادثات کا تناسب کم ہوکر21 فیصد رہ گیا ہے۔
ٹریفک حادثات کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والوں کا تناسب 20 فیصد رہ گیا ہے۔  
وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ اس نے چار لاکھ 27 ہزار کلو میٹر سے زیادہ پرسڑکوں پر مختلف علامات بنوائی ہیں۔ علاوہ ازیں سمارٹ آلات کی مدد سے حادثات کے بارے میں انفارمیشن سسٹم قائم کیا ہے۔ 

پکی سڑکوں کی کل لمبائی  75 ہزار کلو میٹر تک پہنچ گئی- (فوٹو: وزارت نقل و حمل ٹوئٹر)

نائب وزیر نقل و حمل بدر الدلمی نے بتایا کہ وزارت نے گزشتہ عشروں کے دوران 73 ہزار کلو میٹر سے زیادہ طویل روڈز تیار کیے۔ ان میں شاہراہیں بھی شامل ہیں۔ دورویہ سڑکیں بھی ہیں اور ون وے والے راستے بھے ہیں۔ 
وزارت نقل و حمل نے گزشتہ سال 2 ہزار کلو میٹر طویل سڑکوں کا افتتاح کیا جس کے باعث پکی سڑکوں کی کل لمبائی 75 ہزار کلو میٹر تک پہنچ گئی ہے۔  


33 منصوبے 6 علاقوں میں نافذ کرائے- (فوٹو وزارت نقل و حمل ٹوئٹر)

انہوں نے بتایا کہ وزارت نے ٹرانسپورٹ کے 33 نئے منصوبے 6 علاقوں میں نافذ کرائے ہیں۔ 
الدلمی نے کہا کہ شاہراہوں کے جال کے حوالے سے سعودی عرب نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ دنیا بھر میں محفوظ  شاہراہوں کے حوالے سے سعودی عرب ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں آچکا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: