Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی سکیورٹی کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال

شہزادہ فیصل بن فرحان سے سسلطنت برونائی کے ہم منصب نے بھی رابطہ کیا۔( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو ایران کے ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال، خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے فروغ  کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے سلطنت برونائی کے وزیر خارجہ عبدالمتین البلقیہ نے بھی رابطہ کیا۔
سعودی عرب اور برونائی کے تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ، باہمی دلچسپی کے متعدد امور اور ایشوز پر بات کی گئی۔

 

شیئر: