Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ ریجن کی جانب داغے جانے والا حوثی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا: عرب اتحاد

ینبع اور شرورہ میں فضائی خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ جمعرات کو مدینہ ریجن کی جانب داغے جانے والے حوثی بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔
ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا ’سعودی فضائی دفاعی نظام نے مدینہ ریجن کی جاننب داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو انٹرسیپٹ کر کے تباہ کر دیا۔‘
الاخباریہ کے مطابق اس سے قبل سعودی سول ڈیفنس نے ینبع اور شرورہ میں جمعرات کو فضائی خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیے تاہم بعد ازاں خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا گیا۔
یہ الرٹ میسجز ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان شہروں میں احتیاطی تدابیر کے طور پر جاری کیے گئے تھے۔

 

شیئر: