Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سیر الیون کے صدر کا مکتوب موصول

سعودی وزیر سے سیر الیون کے سفیر نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو جمہوریہ سیر الیون کے صدر جولیس مادا بیو کی جانب سے دونوں ملکوں کے تعلقات سے متعلق ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم الخریجی سے جمعرات کو وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں سیر الیون کے سفیر محمد ایس باری نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور سیر الیون کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: