Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

املج کے ساحل پر پھنسی 40 ڈولفنز کو بچا لیا گیا

ڈولفنزسمندری طوفان میں بہہ کر مینگروز میں آکر پھنس گئی تھیں (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے املج کے ساحل پر پھنس جانے والی 40 ڈولفنزکو بچانے کے لیے امدادی آپریشن کامیابی سے مکمل کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہریوں نے اطلاع دی تھی کہ انہیں املج کے ساحل پر متعدد ڈولفنز مشکل میں پھنسی نظر آ رہی ہیں۔ 
وزارت ماحولیات کے ماتحت قومی مرکز برائے افزائش، قدرتی حیاتیات اور مچھلیوں کی افزائش کے ادارے نے اس حوالے سے مشترکہ آپریشن کا پروگرام بنایا اور ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔

 ڈولفنز کو محفوط علاقے میں گہرے سمندر کے پانی میں چھوڑ دیا گیا۔ (فوٹو اخبار 24)

املج کے ساحل کے معائنے سے پتہ چلا کہ چالیس ڈولفنزسمندری طوفان میں بہہ کر مینگروز میں آ کر پھنس گئی ہیں تاہم ہوائیں تیز تھیں لہریں زوردار تھیں۔
ڈولفنز مینگروز میں پھنس جانے کی وجہ سے کھلے سمندر کی طرف نکلنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ ان میں سے سات جان کی بازی ہار گئیں۔ 
دیگر ڈولفنز کو محفوط علاقے میں منتقل کرکے گہرے سمندر کے حوالے کر دیا گیا۔ 
قومی مرکز برائے افزائش و قدرتی حیاتیات کے چیئرمین ڈاکٹر محمدعلی قربان نے بتایا کہ ہر سمندر کے ساحل پر اس قسم کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ ریسرچ سینٹرز دنیا بھر میں ڈولفنز کی سلامتی کی سکیمیں نافذ کرتے رہتے ہیں۔ 
ڈاکٹر محمد قربان نے ڈولفنز کو بچانے میں مثبت کردارادا کرنے پر مقامی شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: