Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہی گیروں کے گروپ نے ڈولفن کو دوست بنالیا

قاہرہ .....  مصر میں ساحل پر ماہی گیروں کا ایک گروپ ڈولفن کا دوست بن گیا۔ ماہی گیر سمندر میں تیر رہے تھے کہ انہوں نے ڈولفن کو دیکھا۔ وہ اس کے قریب آکر اسے ہاتھ لگانے لگے۔ ڈولفن بھی خاموشی سے انکے ساتھ تیرتی رہی اور اسکا انداز بھی انتہائی دوستانہ تھا جس کے نتیجے میں ماہی گیروں کو بھی حوصلہ ہوا اور وہ اس کے قریب آکر اسے تھپتھپانے لگے۔ اگرچہ شروع میں ڈولفن کا انداز زیادہ دوستانہ نہیں تھا لیکن جلد ہی وہ ان سے مانوس ہوگئی اور اس نے ماہی گیروں کو اپنے قریب آنے دیا۔ ماہی گیروں نے اسکا اعتماد حاصل کرنے کیلئے اسے کچھ مچھلیاں بھی کھلائیں۔  اس سلسلے میں ایک وڈیو بھی بنائی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفن   غوطہ لگا کر  سطح آب پر آتے ہوئے منہ سے کچھ آواز بھی نکالتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ایئرپورٹ کے کنویئر بیلٹ نے مسافر کا سامان ”چبا“ لیا

شیئر: