Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد میں 10 منٹ کے لیے وعظ کی اجازت

’وعظ کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 منٹ مقرر ہیں، احتیاطی تدابیر کی پابندی کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی مساجد میں وعظ دینے کی اجازت دی گئی ہے البتہ دروس پر پابندی برقرار رکھی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ نے مساجد میں 10 منٹ کے وعظ کی اجازت دی ہے‘۔
اس کے لیے ضابطہ مقرر کیا گیا ہے کہ وعظ کی زیادہ سے زیادہ مدت 10 منٹ تک ہے جس سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے۔
مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وعظ کے دوران تمام احتیاطی تدابیر سمیت سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’دروس پہلے کی طرح آن لائن رہیں گے‘۔

شیئر: