Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں مسلسل تیز ہوائیں کیوں چل رہی ہیں؟

گزشتہ چند روز سے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد محمود نے اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے سبب پر اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی علاقوں میں اس وقت ہوا کا ’پریشر گریڈیئنٹ‘ بنا ہوا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تھوڑے تھوڑے فاصلے پر ہوا کا دباؤ کم ہو جاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں ہوا کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔ یہ سلسلہ مزید دو سے تین روز جاری رہے گا اور اس کے بعد صورت حال معمول پر آ جائے گی۔‘
اسلام آباد میں تیز ہوا کی صورتحال سے متعلق مزید جانیں اس ویڈیو رپورٹ میں

شیئر: