شام کے اوقات میں جب پارکس میں شہری چہل قدمی یا ہلکی پھلکی ورزش کرنے میں مصروف ہوتے ہیں، اس وقت اسلام آباد کے ارجنٹینا پارک میں معمول سے ذرا ہٹ کر گہما گہمی کا سماں ہوتا ہے۔ 54 سالہ ڈاکٹر جہانزیب خان کی پارک میں انٹری ہوتے ہی ہر کوئی تیز واک یا ایکسرسائز شروع کر دیتا ہے۔
جنون کی حد تک ورزش اور اپنی غیرمعمولی فٹنس کی وجہ سے ڈاکٹر جہانزیب خان نہ صرف پارک میں آنے والے شہریوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں بلکہ انہیں بھی ایکسرسائز کے لیے موٹیویٹ کر دیتے ہیں۔ کبھی پیار، کبھی غصہ، اور کبھی ہلکا سا دھکا شہریوں کو ورزش پر مجبور کر دیتا ہے۔ اپنے منفرد سٹائل کی وجہ سے نوجوانوں میں مقبول ڈاکٹر جہانزیب خان سے ملوا رہے ہیں اردو نیوز کے حسن ناصر کی اس ویڈیو رپورٹ میں