Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستان، سعودی عرب کا مقصد باہمی تعاون کے ذریعے خطے کی خوشحالی، ترقی ہے‘

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان)
پاکستان کے ایوان بالا )سینیٹ( کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ’پاکستان کے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری قابل تحسین ہے۔ بھاری سرمایہ کاری پاکستان پر سعودی قیادت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے میں معاون ثابت ہوگی۔‘
 چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ’دونوں برادرانہ ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مربوط بنایا جا سکتا ہے۔  دونوں ممالک کے اہم بین الاقوامی معاملات پر خیالات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ دونوں ملکوں نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر یکساں موقف اختیار کیا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’ہمارا مشترکہ مقصد باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی خوشحالی اور ترقی ہے۔

نواف بن سعید المالکی نے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے بھی ملاقات کی (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)

اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ  پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہر مشکل وقت اور آزمائش میں مستحکم رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔‘
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: