Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنوعی سیارے کیوب سیٹ 2 کی ڈیزائننگ اور تیاری کی منظوری

کیوب سیٹ 1 کنگ سعود یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا تھا۔(فوٹو ٹوئٹر)
کنگ سعود یونیورسٹی (کے ایس یو) کے سربراہ  ڈاکٹر بدران آل عمر نے مصنوعی سیارے کیوب سیٹ 2 کی ڈیزائننگ اور ڈویلپمنٹ کی منظوری دی ہے جسے ایکسپلوریشن کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ اعلان کے ایس یو میں سیٹلائٹ پروجیکٹ کے نگران ڈاکٹر عبدل محسن البدہ نے کیا جو یونیورسٹی کے کالج آف انجینئرنگ کے شروع کردہ جدید منصوبوں میں سے ایک کیوب سیٹ 1 کی بھی نگرانی کرتے تھے۔
کیوب سیٹ 1 کو پروجیکٹ کی ٹیم نے ڈیزائن اور  تیار کیا تھا اور اسے جمہوریہ قازقستان کے بائیکونور کاسمڈرووم سے 22 مارچ کو روس کے سویوز -2 کیریئر راکٹ پر لانچ کیا گیا تھا۔
اسی راکٹ میں شاہین سیٹ 17 بھی تھا جسے کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی نے تیار کیا تھا۔ مصنوعی سیارہ تجارتی شپنگ کی نقل و حرکت پر نظر رکھے گا۔
ڈاکٹرعبدل محسن البدہ نے کہا کہ ’کیوب سیٹ کے ایس یو کے طلبا کے لیے ایک تعلیمی اور کثیر الضابطی منصوبہ ہے۔ اس کا مقصد طلبا کو خلائی ٹیکنالوجی اور سائنسز سے متعارف کروانا ہے اورانہیں مصنوعی سیاروں کی ڈیزائینگ اور پروگرامنگ کی تربیت دینا ہے۔
یہ منصوبہ کے ایس یو کے طلبا کو فارغ التحصیل ہونے کے بعد فیلڈ میں کام کے لیے بھی تیار کرے گا۔
کے ایس یو کے کیوب سیٹ زمین، چاند اور خلا کی تصاویر لے گا اور انہیں کالج آف انجینئرنگ کے گراؤنڈ سٹیشن پر بھیجے گا۔

سعودی مصنوعی سیاروں میں سے ایک کا نام شاہین سیٹ ہے(فوٹو عرب نیوز)

یہ سٹیشن اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے دوران قائم کیا گیا تھا۔
 فیکلٹی ارکان کی نگرانی میں طلبا نے رسیور، سینڈر اقیپمینٹ،ڈیوائسز اور خودکار نگرانی کے آلات کا انتخاب کیا اور مشن کے لیے سافٹ ویئر انسٹال کیا۔
ڈاکٹر عبدل محسن البدہ نے کہا کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے میں چھ سال لگے جس میں انجینئرنگ اور کمپیوٹر محکموں کے 130 سے زیادہ طلبا 1.33 کلوگرام سیٹلائٹ کی ڈیزائننگ میں شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو حتمی شکل دینے میں کافی وقت لگا کیونکہ اس ٹیم میں مہارت نہیں تھی اور یونیورسٹی سے منظوری حاصل کرنے کے علاوہ اسے ابتدا سے ہی شروع کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی مصنوعی سیاروں میں سے ایک کا نام شاہین سیٹ ہے جو کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ہے جبکہ دوسرے کا نام کیوب سیٹ ہے جو کنگ سعود یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔

شیئر: