Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک اژدحام میں محفوظ ڈرائیونگ کیسے کریں

ڈرائیونگ کے دوران سڑک پر توجہ مرکوز رکھیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک نے  شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ٹریفک اژدحام والے مقامات سے بچنے کے لیے مشورے دیے ہیں۔ ان پر عمل کرکے مصروف ترین مقامات سے بحفاظت نکلا جاسکے گا۔  
اخبار 24 کے مطابق محکمہ  ٹریفک نے بیان میں کہا کہ سائیڈ ٹریک استعمال کرکے اوور ٹیک سے گریز کیا جائے۔ 

ٹریفک سست روی سے چلنے کے باوجود ٹریک تبدیل نہ کریں(فوٹو ٹوئٹر)

ایمرجنسی سروس فراہم کرنے والی گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر گزرنے کا موقع دیا جائے۔ 
ڈرائیونگ کے دوران سڑک پر توجہ مرکوز رکھیں اور موبائل استعمال نہ کریں۔ 
آگے والی گاڑی اور اپنی گاڑی کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں جبکہ ٹریفک سست روی سے چلنے کے باوجود ٹریک تبدیل نہ کریں اپنے ٹریک پر چلتے رہیں۔ گاڑی کے ہارن کا غیر ضروری استعمال نہ کریں۔

شیئر: