Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رمضان میں عمرہ اجازت نامے توکلنا سے جاری ہوں گے‘

’کورونا ویکسین لگوانے والوں کو رمضان المبارک میں صرف ایک مرتبہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
رمضان المبارک میں عمرہ اجازت نامہ اعتمرنا ایپ سے نہیں بلکہ توکلنا سے جاری کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک میں عمرہ اجازت ناموں کے لیے توکلنا ایپ کو تیار کیا جا رہا ہے‘۔
’بہت جلد توکلنا کا جدید ورژن صارفین کے لیے قابل استعمال ہوگا جس کے ذریعہ رمضان المبارک میں عمرہ اجازت نامے جاری کروائے جاسکیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین لگوانے والوں کو رمضان المبارک میں صرف ایک مرتبہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی‘۔
’ماہ مبارک میں البتہ وہ متعدد مرتبہ نمازوں کی ادائیگی کے لیے حرم جاسکتے ہیں نیز توکلنا ایپ کے ذریعہ ایک ہی مرتبہ متعدد دنوں میں نماز کی بکنگ کرسکتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’توکلنا میں ہفتہ وارعمرہ اجازت ناموں کے اجرا کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر بھی اجازت ناموں کا اجرا ہوگا‘۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ’65 سال سے زیادہ عمر کے افراد جو ویکسین لگوا چکے ہیں وہ بھی عمرہ اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں‘۔
’رمضان المبارک میں زائرین کی بہترین خدمت کے لیے عملے کی تعداد میں اضافہ ہوگا نیز حرم میں سینیٹائزنگ کے عمل کو دوگنا کردیا جائے گا‘۔

شیئر: