Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں سٹاک ایکسچینج کے اوقات کار کیا ہوں گے 

اوقات کار جو رمضان سے پہلے تھے وہی رمضان میں بھی ہوں گے(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی ماالیاتی منڈی (تداول) نے  رمضان کے دوران سٹاک ایکسچینج کے اوقات کار جاری کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق تداول نے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج کے اوقات کار جو رمضان سے پہلے تھے وہی رمضان میں بھی ہوں گے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
روزانہ صبح ساڑھے نو سے دس بجے تک آدھے گھنٹے کے لیے شیئرز کی نیلامی ہوگی۔ 
صبح دس سے سہ پہر تین بجے تک شیئرز مارکیٹ کھلی رہے گی۔ سہ پہر تین سے تین بجکر 10 منٹ تک نیلامی بند ہوگی۔ سہ پہر 3 بجکر 10 منٹ سے 3 بجکر 20 منٹ تک بندش کے نرخوں پر لین دین ہوگا۔ 
 بانڈز مارکیٹ دس بجے صبح سے سہ پہر تین بجے تک کھلی ہوگی۔ 
بانڈز کے لین دین کے بعد سہ پہر تین بجے سے چار بجے تک کی میٹنگ ہوگی۔ 
عید الفطر کی تعطیلات پیر 10 مئی سے شروع ہوں گی ۔تعطیلات کے بعد پیر 17 مئی کو لین دین بحال ہوگا۔

شیئر: