Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سٹاک مارکیٹ میں 5.7 فیصد اضافہ

سعودی سٹاک مارکیٹ میں مارکیٹ میں 350 پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی شیئرز مارکیٹ میں گذشتہ روز کی مندی کے مقابلے میں منگل کو 5.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مجموعی طور پر اب تک ساٹھ کروڑ 50 لاکھ  ریال کے حصص کی خرید وفروخت ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مارکیٹ میں 350 پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تیل کی عالمی منڈی میں پیر کے خسارے کے بعد منگل کو قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی شیئرز مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آغاز پر نومبر 2008 کے بعد ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔ سعودی شیئرز کی قدر میں 8.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

خلیجی شیئرز مارکیٹ میں بھی گراوٹ دیکھی گئی ہے (فوٹو اے پی)

الاقتصادیہ کے مطابق 100 کمپنیوں کے شیئرزکی قدر میں 10 فیصد تک کم ہوگئی ہے جبکہ دیگر شیئرز میں کمی کا تناسب پانچ سے سات فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
سعودی بازار حصص میں 7.15 ارب ریال مالیت کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔ یہ ستمبر 2019 کے بعد سے کیش میں شیئرز کے لین دین کی سب سے بڑی شرح ہے۔
خلیجی شیئرز مارکیٹ میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔ کویت اسٹاک ایکسچینج میں دس فیصد، دبئی میں 7.9 فیصد اور ابوظبی مارکیٹ میں 5.4 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔
خلیجی شیئرز مارکیٹ میں یہ کمی گذشتہ ہفتے کے آخر میں تیل کے نرخوں میں رونما ہونے والی زبردست کمی کے تناظر میں ہوئی ہے۔
تیل کے نرخ گذشتہ ہفتے 10 فیصد کم ہوئے۔ جولائی 2017 کے بعد سے یہ تیل کے نرخوں میں ریکارڈ کمی تھی۔

تیل کے نرخ گزشتہ ہفتے دس فیصد کم ہوئے (فوٹو:سوشل میڈیا)

گذشتہ ہفتے تیل کے نرخوں میں کمی خام تیل کی عالمی طلب کے حوالے سے زبردست خدشات کے ماحول میں ہوئی ہے۔ یہ کمی کورونا وائرس کے پھیلا وکے تناظر میں ہورہی ہے۔ 
سعودی شیئرز مارکیٹ نومبر 2017 کے بعد سے پہلی بار 7 ہزار پوائنٹ کی نچلی سطح پر رہا۔ جنرل گراف 6846 پر بند ہوا۔ جبکہ 621 پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی تھی۔
 آرامکو نے بیان جاری کرکے بتایا کہ اس نے ایشین ممالک کے لیے خام تیل کی قیمت میں 3.10 ڈالر کی کمی کی ہے۔ مارچ کے مقابلے میں چھ ڈالر کی کمی کی گئی ہے۔ 
اوپیک اور روس کے درمیان تین برس سے تیل پیداوار پر معاہدہ چل رہا تھا جو جمعہ کو ختم ہوگیا۔ روس نے تیل پیداوار میں بھاری کمی کی حمایت سے انکار کردیا تھا۔
اوپیک نے روسی موقف دیکھ کر اپنی تیل پیداوار پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں۔

شیئر: