Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 2 لاکھ 95 ہزار ٹن گندم برآمد کرے گا

مئی اور جون 2021 کے درمیان پانچ بحری جہاز مملکت پہنچیں گے ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اناج کے ذخیرے کی اہم ذمہ دار تنظیم سعودی گرین آرگنائزیشن (ساگو) نے بحیرہ اسود کے ممالک، یورپی یونین،آسٹریلیا اور شمالی اور جنوبی امریکہ سے 2021 کے لیے گندم کی دوسری کھیپ درآمد کرنے کے طریقۂ کار کو مکمل کر لیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق 2 لاکھ 95 ہزار ٹن گندم مئی اور جون 2021 کے درمیان پانچ بحری جہازوں میں مختلف بندرگاہوں کے ذریعے مملکت پہنچے گی۔
دو بحری جہاز ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم لے کر جدہ اسلامی بندرگاہ پر آف لوڈ کیے جائیں گے، دو بحری جہاز ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم لے کر ینبع کمرشل بندرگاہ جبکہ ایک جہاز 55 ہزار ٹن گندم لے کر جازان بندگاہ پر لنگر انداز ہو گا۔
ساگو کے گورنر احمد بن عبد العزیز الفاریس نے پیر کو کہا کہ درآمدی گندم کی کھیپ سے مقامی طلب کو پورا کرنے اور سٹریٹجک سٹاکس کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
ساگو ایک ایسا قومی ادارہ ہے جس کا سعودی عرب میں اہم غذائی اجناس کی فراہمی کے ذریعے معاشی ترقی کے حصول اور شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں نمایاں کردار ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں اناج پر توجہ رکھنے والی یہ آرگنائزیشن فروری 1972 میں شاہی فرمان کے ذریعے قائم کی گئی تھی۔ اس کی ذمہ داریوں میں  فلور ملیں قائم کرنا اور چلانے کے علاوہ  آٹے کی پیداوار کی نگرانی اور جانوروں کے چارے  کی فیکٹریوں پر توجہ رکھنا  شامل ہیں۔
سعودی گرین آرگنائزیشن(ساگو)  کا مقصد مملکت میں اناج کے مناسب ذخیرہ قائم رکھنا، ہنگامی صورتحال میں اس مقدار کو برقرار رکھنا اوراناج کی خریداری شامل ہے۔

شیئر: