Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی سعودی عرب میں’گندم میلہ‘

ان دنوں  گندم کی فصل کی کٹائی چل رہی ہے۔(فوٹو العربیہ)
جنوبی سعودی عرب میں ’گندم میلہ‘ جاری ہے جہاں جو اور گیہوں سے انواع و اقسام کی روٹیاں تیار کرنے کا رواج ہے۔ بھوسے والے آٹے سے کئی قسم کےعوامی کھانے بھی بنائے جاتے ہیں اور بے حد ذوق و شوق سے استعمال ہوتے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عسیر ریجن قدیم زمانے سے گندم کی کاشت کا مرکز ہے۔ ان دنوں  گندم کی فصل کی کٹائی چل رہی ہے۔ یہاں بارش کا دورانیہ طویل بھی ہوتا ہے اور بارش دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ برستی ہے۔

عسیر کے 50 کاشتکار میلے میں  سٹال لگائے ہوئے ہیں (فوٹو العربیہ)

علاوہ ازیں عسیر ریجن کے بہت سے کاشتکار آبپاشی کے لیے ٹیوب ویل کے پانی پر بھی انحصار کرتے ہیں۔
عسیر میونسپلٹی کے ماتحت بللحمر بلدیہ کی تحصیل بیحان میں گندم  میلے کا انتظام عوامی میدان میں کیاگیا ہے۔ عسیر کے 50 کاشتکار میلے میں مختلف غلہ جات کے سٹال لگائے ہوئے ہیں۔
بللحمر بلدیہ کے چیئرمین اور میلے کے سربراہ انجینیئر عبداللہ الاسمری نے بتایا کہ میلے کثیر المقاصد ہے۔ اس سے جہاں کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے وہیں کھیتی باڑی کی معیشت پروان چڑھ رہی ہے۔ کاشتکاروں کو اپنی پیداوار متعارف کرانے اور گاہکوں تک پہنچانے میں سہولت ہوتی ہے۔

بھوسے والے آٹے سے کئی قسم کےعوامی کھانے بھی بنائے جاتے ہیں (فوٹو العربیہ)

الاسمری نے بتایا کہ میلے میں معاشرے کے تمام طبقے شریک ہیں۔ اس موقع پر زرعی آلات کی بھی نمائش ہورہی ہے۔ کھیتی باڑی کی پیداوار سے مختلف اشیا تیار کرنے والے خاندان بھی گھریلو مصنوعات کے سٹالز لگے ہوئے ہیں۔
بزرگوں کے ساتھ بچے بھی میلہ دیکھنےکے لیے پہنچے ہوئے ہیں۔ اس مناسبت سے مختلف ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔

شیئر: