Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم وطن کے قتل پر طائف میں سعودی کو سزائے موت 

مقامی شہری کو جھگڑے کے دوران ہلاک کردیا گیا تھا (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’مکہ ریجن کی معروف کمشنری طائف میں ہموطن کے قتل پر سعودی شہری کو بدھ کو موت کی سزا دی گئی ہے۔‘ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سعودی شہری خالد بن علی بن ظافر الاحمری نے مقامی شہری سلطان بن حمدان العمری کو جھگڑے کے دوران ہلاک کردیا تھا۔
وزارت داخلہ کے مطابق ’سکیورٹی اہلکاروں نے مفرور قاتل خالد الاحمری کو تلاش کرکے عدالت کے حوالے کیا۔ فوجداری عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر الاحمری کو اسلامی قانون جان کے بدلے جان کے تحت ’قصاص‘ کی سزا سنا دی تھی۔ 
وزارت داخلہ نے کہا کہ ’فوجداری عدالت کی سزا کی توثیق، اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی کردی تھی آخر میں ایوان شاہی نےعدالتی  فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کردیا تھا۔ 

شیئر: