Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قتل کے دو مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی

عدالتی فیصلے پر عملدرآمد جمعرات کو کیا گیا ہے- (فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر جمعرات کو سعودی شہریوں اور یمنی کے قتل کے مجرموں کو سزائے موت دی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے اس حوالےسے دو بیان جاری کیے۔ پہلے بیان کے مطابق معجب بن حزام العجمی نے اپنے ہموطنوں محمد بن معجب العجمی اور سلطان بن سالم العجمی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ مفرور قاتل کو فوجداری کی عدالت میں پیش کردیا گیا تھا جس نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر معجب العجمی کو موت کی سزا سنا ئی تھی۔
وزارت داخلہ نے دوسرا بیان جاری کرکے بتایا کہ پاکستانی شہری محمد اسماعیل محمد سلیمان نے یمنی شہری احمد محمد الفقی کو تیز دار آلے سے حملے کرکے قتل کردیا تھا۔ سیکیورٹی حکام نے مفرور قاتل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔ فوجداری عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے  پر موت کی سزا سنادی تھی۔
آئندہ مرحلے میں اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے یمنی شہری اور سعودی شہریوں کے قاتلوں کے خلاف فوجداری عدالت کے فیصلے کی توثیق کردی تھی اور ایوان شاہی نےعدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے شاہی فرمان جاری کردیے گئے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: