Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شیئرز مارکیٹ 10 ہزار پوائنٹ کی حد عبور کرگئی

کئی کمپنیوں کے شیئرز کی طلب مارکیٹ میں بڑھتی رہی ہے ( فوٹو:بلومبرگ)
سعودی شیئرز مارکیٹ 2014 کے بعد پہلی بار 10 ہزار پوائنٹ کی حد عبور کرگئی ہے۔ بدھ کو 6.8 ارب ریال کا لین دین ہوا اور شیئرز کا گراف 1001 پوائنٹ سے اوپر چلا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق سال رواں کے شروع سے شیئرز مارکیٹ میں پوائنٹ کا گراف بڑھتا رہا ہے۔ اس کا منافع 15.3 فیصد کے لحاظ سے 1300 پوائنٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔
سعودی فرانسیسی شیئر کی قدر میں چھ فیصد، ساب، ریاض بینک، صافولا گروپ، معادن اور الانما بینک کے شیئرز کی قدر میں ایک سے تین فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ 
تبوک زرعی کمپنی کے شیئر بدھ کو بلند شرح تک پہنچ گئے۔ الوطنیہ، الحمادی اور صافولا وغیرہ کمپنیوں کے شیئرز کی طلب حالیہ تین ماہ کے دوران مارکیٹ میں بڑھتی رہی ہے۔
  

شیئر: