Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا عوامی بازار ’باب شریف‘ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل

دکاندار اور گاہک حفاظتی پابندیاں نہیں کررہے تھے- (فوٹو سبق)
جدہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی بڑے پیمانے  پر خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے کے بعد شہر کی معروف ترین عوامی بازار باب شریف کو سیل کردیا- یہاں گاہکوں کی بھیڑ جمع تھی اور کورونا کو روکنے کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کی جارہی تھی-

فیلڈ ٹیموں نے مختلف خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں- (فوٹو سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق البلد بلدیہ کے چیئرمین باسل فلمبان نے کہا کہ فیلڈ ٹیموں نے باب شریف میں متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں- گاہک سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کررہے تھے- حفاظتی پابندی کو نظر انداز کیے ہوئے تھے جبکہ دکاندار، گاہک اور ورکرز کثیر تعداد میں جمع تھے-
جدہ میونسپلٹی نے انتباہ دیا ہے کہ کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے کورونا ایس او پیز کی پابندی کرانے کے سلسلے میں پرعزم ہیں اس حوالے سے لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: