Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، یمنی عوام اور حکومت کی مدد کرتا رہے گا

دونوں ممالک برادرانہ رشتوں میں جڑے ہیں- (فوٹو عاجل)
نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے یمنی وزیراعظم ڈاکٹر معین عبدالملک سے ملاقات کی-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے اس موقع پر برادر ملک یمن میں امن و استحکام  کے لیے جاری سعودی عرب کی کوششوں اور امن اقدامات کا جائزہ لیا- انہوں نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان تعاون کی نئی جہتوں اور طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا-
نائب وزیر دفاع نے یمنی وزیراعظم کو یقین دلایا کہ سعودی عرب یمن میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا اور یمن کی مدد کرتا رہے گا- انہوں نے توجہ دلائی کہ دونوں ملکوں اور ان کے عوام گہرے برادرانہ رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں- سعودی عرب کے  تمام اقدامات کی بنیاد یہی رشتے ہیں-
یمنی وزیراعظم نے یمن کی تعمیر و ترقی اور یمنی عوام کا معیار معیشت بہتر بنانے کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں میں مختلف منصوبوں پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے ممنونیت اور قدرو منزلت کا اظہار کیا-
یمنی وزیراعظم نے اس موقع پر ملک کی تازہ صورتحال سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کو آگاہ کیا- انہوں نے یمن کے سیاسی و عسکری، اقتصادی امن و سلامتی اور خدمات کے منظر نامے سے مطلع کیا- انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  یمنی حکومت درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کیا کچھ کررہی ہے-
یمنی وزیراعظم نے یمنی صوبوں میں بجلی گھروں کے لیے سعودی عطیے پر مملکت اور اس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: