Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان کا جاپانی وزیر دفاع سے ٹیلیفونک رابطہ

ٹیلیفونک رابطے میں علاقائی سلامتی کے اہم مسائل کا جائزہ لیا گیا- (فوٹو سبق)
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جمعرات کو جاپانی وزیر دفاع نویوکیچی سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے دفاع کے شعبے میں جاپان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ علاقائی سلامتی کے اہم مسائل کا جائزہ لیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان اور جاپانی وزیر دفاع نے جہاز رانی کی سلامتی کو یقینی  بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کے موقف پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ان دنوں بدلتے ہوئے علاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لینے اور ان کی بارے میں یکجہتی پیدا کرنے کے لیے برادر اور دوست ملکوں کے وزرا اور عہدیداروں سے رابطہ مہم شروع کیے ہوئے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: