Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں خواتین سے پرس چھیننے والا گروہ گرفتار

ترجمان کا کہنا ہے کہ گروہ تین سعودیوں پر مشتمل تھا۔( فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے خواتین کے  پرس چھیننے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ 
ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے ایک بیان میں کہا کہ’ خواتین  کے پرس چھیننے اور چوری کرنے والے مقامی گروہ گرفتار کیا گیا ہے جو تین سعودیوں پر مشتمل تھا‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا کہ’ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بعض نوجوان خواتین کے پرس چھیننے اور چوری کرنے میں سرگرم ہیں‘۔ 
’سپیشل فورس نے منصوبہ بندی کرکے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، تینوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے‘۔ 
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ایک بار پرس چھیننے کے دوران ایک خاتون زخمی بھی ہوگئی تھی۔ تینوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: