Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تراویح پڑھانے کی منظوری

تراویح کی 10 رکعتوں پر اکتفا کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔( فوٹو العربیہ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام  اور مسجد نبوی میں جماعت سے تراویح پڑھانے اور تراویح کی 10 رکعتوں پر اکتفا کرنے کی منظوری دی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق مقدس مساجد کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ سعودی قیادت مقدس مساجد میں اسلامی شعائر کا سلسلہ برقرار رکھنے اور زائرین کو صحت مند، محفوظ ماحول میں عبادت اور عمرہ و نماز و زیارت کی سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے رمضان کے دوران عمرہ زائرین اور نمازیوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے افرادی قوت اور مشینی وسائل وقف کردیے ہیں۔ تمام متعلقہ ادارے زائرین کی خدمت ایک ٹیم کے طور پر انجام دیں گے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد زائرین کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے والے اقدامات و انتظامات کا پابندی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

شیئر: