Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں پیر کو گرد آلود ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان

گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر 12 اپریل 2021 کو سعودی عرب کے  سات علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ پیر کو الشرقیہ، ریاض، القصیم، نجران، جازان، عسیر اور باحہ میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ سعودی عرب کے مغربی، وسطی اور مشرقی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گا۔ گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 
قومی مرکز نے بیان میں مزید کہا کہ  بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار 20 تا  46 کلو میٹر تک ہوگی اور  لہریں دو میٹر تک اونچی اٹھیں گی۔  
خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ شمال سے شمال مشرق کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار  18 تا 38 کلو میٹر ہوگی۔

شیئر: