Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو تحفہ‘ اسلام آباد میں مسجد خالد الکعبی کا افتتاح

مسجد انتظامیہ کے مطابق مسجد خالد الکعبی میں 200 سے زائد نمازی نماز ادا کر سکیں گے (فوٹو: اردو نیوز)
اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسجد خالد الکعبی کا افتتاح کردیا گیا ہے، یہ مسجد خالد الکعبی متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں دی گئی ہے۔
پیر کو مسجد خالد الکعبی کا افتتاح وفاقی وزیر علی محمد خان اور پاکستان میں مقیم متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد عبید نے کیا۔ 
مسجد انتظامیہ کے مطابق مسجد خالد الکعبی کو دو سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا، یہاں تقریباً 200 سے زائد نمازی نماز ادا کرسکیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں خواتین نمازیوں کے لیے الگ انتظامات ہیں، یہاں رمضان المبارک میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ تراویح پڑھائی جائے گی۔ 
مسجد خالد الکعبی کی تزئین و آرائش کی ذمہ داری سی ڈی اے کے سپرد کی گئی ہے۔
افتتاحی تقریب کے بعد مسجد خالد الکعبی میں وفاقی وزیر عکی محمد خان، یو ائے ای کے سفیر محمد عبید اور دیگر نمازیوں نے ظہر کی نماز ادا کی۔

شیئر: