Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلمان آپسی اختلافات کو پس پشت ڈالیں، شاہ سلمان

قائم مقام وزیر اطلاعات نے شاہ سلمان کا پیغام پڑھ کر سنایا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلمانان عالم کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ آئیں آپسی اختلافات اور تفرقہ و انتشار کو پس پشت ڈالیں اور عقل کی زبان اختیار کریں‘۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے امت مسلمہ کے نام اپنے رمضان پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب زبردست جدوجہد کرکے کورونا وبا سے نمٹنے میں کامیاب رہا۔ 
قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ماجد القصبی نے شاہ سلمان کا پیغام ریڈیو، ٹی وی چینلز سے پڑھ کر سنایا ہے۔ 
شاہ سلمان نے کہا کہ ’ہماری آرزو ہے کہ سب لوگ کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں اور کورونا ویکسین جلد از جلد لگوا لیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین کی جدید ٹیکنالوجی استعمال اور اقدامات پر ہمیں فخر ہے‘۔ 
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ماہ مبارک کو تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے انسانوں کے لیے خیر و برکت کا باعث بنائے۔ رمضان کا مہینہ ایسے عالم میں آیا ہے جبکہ دنیا کورونا وبا سے مشکل میں ہے۔ 
شاہ سلمان نے کہا کہ وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسین بنانے میں سائنسدانوں کو کامیابی عطا کرنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم سرحدوں کی حفاظت کے لیے دن رات ڈیوٹی دینے والے اپنے فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

شیئر: