Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اعتمرنا‘ اور ’توکلنا‘ ایپس ایک ہوجائیں گی

کورونا سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی اہم ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی نائب وزیر حج و عمرہ  عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’اعتمرنا‘ اور ’توکلنا‘ ایپس کو 15 رمضان تک ایک کردیا جائے گا۔ دونوں ایک دوسرے سے تکنیکی طور پر مربوط ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عبدالفتاح نے العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کورونا سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بے حد اہم ہے۔‘
وزارت حج وعمرہ نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (سدایا) کے ساتھ  تعاون کی بدولت اعتمرنا اور توکلنا ایپ کا نیا ایڈیشن جاری کیا ہے۔ اس سے مسجد الحرام میں بڑی تعداد میں آنے والے زائرین کو منظم کرنے میں بڑی سہولت مل رہی ہے۔ کورونا سے بچاؤ کی تدابیراپنانے میں سہولت ہو رہی ہے۔ 
نائب وزیر حج و عمرہ کا مزید کہنا تھا کہ ’15 رمضان سے توکلنا اور اعتمرنا ایپ ایک ہوجائیں گی۔ توکلنا ایپ ہی کے ذریعے بکنگ ہوگی اور اسی ایپ کے ذریعے اجازت نامہ دیکھا اور دکھایا جا سکے گا۔‘ 
نائب وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ ’توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے درمیان فرق کورونا وائرس سے محفوظ ہونے والی اطلاع پہنچانے کا ہے۔‘

شیئر: