Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں پہلا روزہ بدھ کو ہوگا

رمضان کا چاند کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں نظر آیا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور پہلا روزہ بدھ کو ہوگا۔
یہ اعلان منگل کی شام چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔
قبل ازیں پشاور میں ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ’ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اس طرح یکم رمضان 14 اپریل بروز بدھ کو ہوگا۔‘ 
کراچی، لاہور، حیدر آباد اور اسلام آباد سمیت بعض دوسرے شہروں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں سامنے آئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے قوم کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’روزے کا مقصد انسان میں پرہیزگاری اور ایثار کے جذبات پیدا کرنا ہے۔‘
 

شیئر: