Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جدہ : ہلال الاحمر کو رمضان کے پہلے روز 488 امدادی کالز

سب سے زیادہ کالزبیماری سے متعلق تھیں (فوٹو، ایس پی اے)
ہلال الاحمر جدہ یونٹ کو رمضان المبارک کے پہلے دن 448 مختلف نوعیت کی امداد طلبی کی کالز موصل ہوئیں۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے ہلال الاحمر جدہ ریجن کے حوالے سے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے دن ہلال الاحمر کے مرکزی کنٹرول روم میں موصول ہونے والی 488 امدادی کالز میں ٹریفک حادثات، لڑائی اور بیماری کے بارے میں امدادی کالز شامل تھیں۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے روز ہلال الاحمر کو موصول ہونے والی سب سے زیادہ ٹیلی فون کالز بیماری کے حوالے سے تھیں جن کی تعداد 382 جبکہ ٹریفک حادثات کے بارے میں آنے والے ٹیلی فون کالز کی تعداد 66 اور لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونے والوں کےلیے طبی امداد طلب کی جانے والی 23 ٹیلی فون کالز شامل تھیں۔
واضح رہے ہلال الاحمر کے امدادی یونٹس ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری طورپر متاثرہ مقام پر پہنچاجاسکے

شیئر: