Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہلال احمر کا براہ راست رابطے کے لیے 19971نمبر جاری

 صبح 8بجے سے شام 4بجے تک تجاویز اور استفسارات بھیجے جاسکتے ہیں۔ فوٹو عاجل
سعودی ہلال احمر نے مملکت بھر میں کہیں سے بھی براہ راست رابطے کے لیے مشترکہ نمبر ’19971‘ جاری کردیا۔ اس نمبر پر رابطہ کرکے بہترین خدمات تیزی سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نئے نمبر پر سعودی عرب کے تمام علاقو ں میں ہلال احمر کے پروگراموں اور خدمات سے متعلق استفسارات بھی کیے جاسکتے ہیں اور کارکردگی خراب یا غیر معیاری یا قابل اعتراض ہونے کی صورت میں شکایت بھی درج کرائی جاسکتی ہے۔
اس نمبر پر ہلال احمر کے زیر انتظام ہونے والے تمام تربیتی پروگراموں اور ان کے ورکشاپس سے متعلق معلومات فراہم ہوں گی۔

نئے نمبر پر خدمات کا معیار بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی دی جاسکتی ہیں۔ فوٹو سیدتی

ہلال احمر کے پلیٹ فارم سے رضاکارانہ خدمات پیش کی جاتی ہیں۔اس نمبر پر انہیںخدمات بہتر بنانے کے لیے تجاویز دی جاسکتی ہیں۔
اس نمبر پر یہ بھی دریافت کیا جاسکتا ہے کہ رضاکارانہ خدمت انجام دینے کے لیے کس طرح اپنے نام کا اندراج کرایا جائے اور رضاکارانہ خدمات سے کس طرح فائدہ اٹھایا جائے۔
سعودی ہلال احمر نے توجہ دلائی ہے کہ روزانہ ڈیوٹی اوقات کے دوران صبح 8بجے سے لے کر شام 4بجے تک تجاویز اور استفسارات مشترکہ نمبر پر بھیجے جاسکتے ہیں۔
ہلال احمر کا کہناہے کہ موبائل نمبر 0533889977 پر واٹس ایپ یا ای میل [email protected] اورسوشل میڈیا کے ذریعے تمام چینلز پر استفسارات بھیجے جاسکتے ہیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
             
 

شیئر: