Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں 20 ہزار رمضان راشن پیک تقسیم

مستحق افراد کی باقاعدہ فہرست تیار کی گئی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی فلاحی انجمن ’ھدیہ‘ نے مقدس شہر مکہ کے مختلف محلوں میں آباد مستحق خاندانوں میں رمضان راشن تقسیم  کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ’ھدیہ الحاج والمعتمر فلاحی انجمن‘ نے مکہ کے غریب خاندانوں میں راشن کے 20 ہزار تھیلے تقسیم کیے ہیں۔ ’ھدیہ‘ ایپ کے ذریعے یہ کام انجام دیا گیا۔ مستحقین کے گھروں تک رمضان راشن پہنچایا گیا۔ 

فلاحی انجمن راشن تقسیم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ ٹیمیں بنا رکھی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

فلاحی انجمن کے ڈپٹی چیئرمین محمود سنکی نے کہا کہ ’اس اقدام کا مقصد ایسے ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنا ہے جو سفید پوشی کا بھرم رکھتے ہوئے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔ رمضان راشن پروگرام 16 فلاحی انجمنوں کی شراکت سے انجام دیا گیا۔‘
محمود سنکی نے بتایا کہ ’مستحق افراد کی باقاعدہ فہرست تیار کی گئی۔ زمینی حقائق کے تناظر میں ناموں کا اندراج کیا گیا۔‘ 

رمضان راشن پروگرام  16 فلاحی انجمنوں کی شراکت سے انجام دیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

محمود سنکی  نے فلاحی اداروں اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ رمضان کے دوران انجمن کے راشن پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
امدادی سامان دفاتر میں بھی پہنچایا جا سکتا ہے ۔ فلاحی انجمن رمضان راشن تقسیم کرنے کے لیے باقاعدہ ٹرانسپورٹ ٹیم تیار کیے ہوئے ہے۔ 

شیئر: