Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو بھی گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ وادی الدواسر میں رہے گا( فوٹو سبق)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات 15 اپریل کو سعودی عرب میں موسمی حالات کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔
اخبار24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ جمعرات کو بھی گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
قومی مرکز نے کہا کہ ریاض، مشرقی الشرقیہ اور القصیم ریجنوں میں مختلف مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
علاوہ ازیں باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  جمعرات کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی  گریڈ وادی الدواسر اور سب سے کم درجہ حرارت 10 سینٹی  گریڈ طریف میں ہوگا۔ 

شیئر: