Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سونے کے نرخوں میں کمی

عالمی مارکیٹ کے اثرات کی وجہ سے سونے کے نرخ کم ہوئے- (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو عالمی مارکیٹ کے اثر میں سونے کے نرخ کم ہوگئے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط کا ایک گرام  سونا 209.30 ریال میں دستیاب رہا- 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 183.14 ریال رہی- جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونے کی  قیمت  156.98 ریال ریکارڈ کی گئی-
14 قیراط ایک گرام سونا  122.09 ریال میں فروخت ہوتا رہا- جبکہ ایک اونس سونا 6513.75 ریال میں دستیاب تھا-
21 قیراط کے 8 گرام سونے کے بسکٹ کی قیمت جمعرات کو  1465.11 ریال رہی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: