Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیچر کو بھی مکہ، مدینہ سمیت کئی علاقوں میں بارش کا امکان

جمعے کو نجران، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی (تصویر: مدینہ امارات)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے سنیچر کے حوالے سے موسمی تبدیلیوں کی پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سنیچر کو  کئی ریجنز میں گرد آلو د ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نجران کے پہاڑی علاقے،عسیر الباحہ، مکہ، مدینہ، حائل اور قصیم کے کئی علاقے، ریاض کے مغربی اور جنوب مغربی علاقے متاثر ہوں گے۔
یاد رہے کہ  جمعے کو سعودی عرب کے  متعدد علاقوں میں گردو غبار کے طوفان کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے خصوصاً طائف بللحمر میں بارش سے علاقے زیر آب آگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عسیر ریجن کی شمالی تحصیل بللحمر میں درمیانے درجے کی  بارش ہوئی ہے۔
بارش سے بللحمر میں درجہ حرارت کم ہوگیا اور 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعے کو نجران، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حائل، قصیم، ریاض، الجوف اور تبوک میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

شیئر: