Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مکہ و مدینہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان

بعض علاقوں میں موسم غبارآلود جبکہ کہیں ژالہ باری متوقع ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
 موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری  جبکہ بعض مقامات پر موسم غبار آلود رہے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘نے محکمہ موسمیات کی قومی کمیٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ جمعرات تین رمضان المبارک کو مملکت کے مختلف علاقے جن میں نجران کے پہاڑی مقامات، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ مشرقی ریجن کے بعض مقامات پربارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں موسلہ دھار بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
موسمیات کی قومی کمیٹی کا کہنا تھا کہ بارش کا سلسلہ ریاض، مشرقی ریجن اور قصیم تک پھیلے گا جبکہ بارش سے قبل کچھ علاقوں میں گرد آلود تیز ہوا کے چلنے کے قوی امکانات ہیں۔

 بحر الاحمرمیں موجوں کے ایک سے ڈیڑھ میٹر تک بلند ہونے کا امکان (فوٹو، ٹوئٹر)

بحر ا لاحمرمیں ہوا شمال سے مغربی اور شمالی سمت چلے گی جس کی رفتار 15 سے 40 کلو میٹرفی گھنٹہ ہوگی۔ سمندری احوال ک حوالے سے جاری موسمیاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بحر الاحمر کے وسطی ، شمالی اور جنبب مغربی علاقوں میں ہوا کی رفتار میں معمولی کمی ہوگی جو 15 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہونے کا امکان ہے جبکہ موجوں کی بلندی ایک سے ڈیرھ میٹرتک ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے رمضان المبارک کے آغاز سے مملکت کے مختلف شہروں میں ہونے شروع ہونے والی بارشوں کے باعث موسم قدرے بہتر ہو گیا ہے وگرنہ رمضان المبارک سے چند دن قبل تک موسم خشک اور گرم تر تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

شیئر: