Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف جانے والا الھدا روڈ بارش کے باعث عارضی طور پر بند

چٹانوں سے پتھر گرنے سے بعض اوقات روڈ بند ہوجاتا ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں طائف جانے والا پہاڑی راستہ ’الھدا‘ روڈ بارش کی وجہ سے احتیاط کے پیش نظرعارضی طورپر بند کردیا گیاہے۔ 
ویب نیوز سبق نے مکہ گورنریٹ کے ٹوئٹرپرجاری بیان کے حوالے سے کہا کہ’ مکہ ریجن میں ہونے والی بارش کی وجہ سے طائف جانے کا پہاڑی راستہ عارضی طور پربند کیا گیاہے‘۔ 
خیال رہے طائف کمشنری میں ہفتے کی دوپہر سے وقفے وقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری ہوتی رہی ہے۔ 
 انتظامیہ نے احتیاط کے پیش نظر ٹریفک کی آمدورفت کےلیے بند کیا ہےتاکہ پہاڑی راستے پر گرنے والے پتھروں سے مسافرمحفوظ رہیں۔
پہاڑی راستے پربارش کے دوران چٹانوں سے پتھر گرنے سے بعض اوقات روڈ بند ہوجاتا ہے جس کے بعد طائف جانے کے لیے دوسرا راستہ اختیار کیاجاتا ہے جسے ’طریق السیل ‘ کہا جاتا ہے ۔ 
طریق السیل اگرچہ نسبتا لمبا ہے مگر وہ الھدا راستے کی نسبت محفوظ ہے وہاں چٹانی پتھروں کے گرنے کا خدشہ اس لیے نہیں ہوتا ہے کہ یہ راستہ دوسرے کے نسبتا ہموار ہے اور چٹانی علاقہ کم ہے۔ 

شیئر: