Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اپنی اگلی منزل شیئر کریں‘، السعودیہ کا ایک اور ٹویٹ 

یہ گمان ہونے لگا ہے کہ پروازوں پر پابندی جلد اٹھنے والی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے ’ آپ نے سفری بیگ تیار کر لیے‘ کے بعد  ایک اور ٹویٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے’اپنی اگلی منزل  شیئر کریں‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایسے وقت میں جبکہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے ختم ہونے کے منتظر ہیں السعودیہ کے یکے بعد دیگرے ٹویٹ سے ہر ایک کو یہ گمان ہونے لگا ہے کہ پروازوں پر پابندی جلد اٹھنے والی ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ شہری ہوابازی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ مارچ 2021 سے سعودی ایئر پورٹ کھول دیے جائیں گے اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندیاں اٹھالی جائیں گی تاہم بعد میں سفری پابندیوں میں 17 مئی 2021 تک توسیع کر دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ السعودیہ نے ایاٹا کے ساتھ تعاون کا معاہدہ  کیا ہہ اس کے ذریعے  السعودیہ اور ایاٹا مل کر ’ایاٹا ٹریول پاس‘ جاری کریں گے۔
دوسری طرف السعودیہ کے ٹویٹ کے بعد بحرین نے یومیہ 75 ہزار سعودیوں کے استقبال  کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔
بحرینی ذرائع ابلاغ  کی رپورٹ کے مطابق بحرینی محکمہ سیاحت و تفریحات نے سعودی شہریوں کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
بحرینی عہدیداروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہر روز کنگ فہد پل سے 75 ہزار افراد بحرین کا رخ کریں گے۔ 2019 میں 11 ملین سیاح بحرین پہنچے تھے ان میں سے 9 ملین سعودی تھے۔ 
واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ اعلان کر چکی ہے کہ  17 مئی اتوار اور پیر کی رات ایک بجے سے سعودی ایئر پورٹ کھول دیے جائیں گے اور بین الاقوامی پروازوں پرعائد پابندی اٹھالی جائے گی۔

شیئر: