Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں روزانہ تین ہزار لیٹر آب زمزم تقسیم

کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ زمزم پیش کیا جا رہا ہے۔ 
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ روزانہ مسجد الحرام میں نماز پڑھنے والوں اور عمرہ ادا کرنے والوں کو دو لاکھ سے زیادہ آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کررہی ہے۔ رمضان بھر یہ سلسلہ رہے گا۔
آب زمزم کی بوتلیں حرم شریف کے صحنوں، دالانوں، راہداریوں میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ پیش کی جارہی ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق 900 کارکنان کو آب زمزم کی تقسیم  کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ کام تین شفٹوں میں انجام دیا جارہا ہے۔ پہلی شفٹ میں 60، دوسری شفٹ میں 525 اور تیسری شفٹ میں 315 کارکن آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کررہے ہیں۔

متحرک الیکٹرانک پمپ کے ذریعے پانی پیش کیا جاتا ہے

160 سے زیادہ بیگز میں آب زمزم کی بوتلیں رکھی جارہی ہیں۔ ہر بیگ میں 40 بوتلیں آتی ہیں۔ روزانہ 3 ہزار لٹر آب زمزم زائرین میں تقسیم کردیا جاتا ہے۔ 
مقدس مساجد کی انتظامیہ نے استثنائی موسم کے دوران آب زمزم کی تقسیم کے لیے دس متحرک گاڑیاں مختص کی ہیں۔ یہ مطاف اور طواف کے لیے مخصوص ٹریک پر طواف کرنے والوں کو آب زمزم فراہم  کیا جارہا ہے۔ ہر گاڑی پر 80 لٹر کے دو کولر نصب ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک ٹھنڈے آب زمزم کا  اور دوسرا سادے کا۔ 
متحرک الیکٹرانک پمپ کے ذریعے پانی پیش کیا جاتا ہے جسے مستقل بنیادوں پر سینیٹائز کیا جاتا رہتا ہے۔

تراویح کے دوران بھی آب زمزم کی تقسیم جاری رہتی  ہے۔

مقدس مساجد کی انتظامیہ نماز کے لیے مخصوص منزلوں، جنازوں کے مصلے اور مکبریہ میں آب زمزم تقسیم کرا رہی ہے۔ مسجد الحرام میں درس والے مقامات پر بھی اس کا انتظام کیا گیا ہے۔
مغرب کی نماز سے قبل عمرہ زائرین کو مطاف میں اذان فجر تک زمزم کی بوتلیں پیش کرنے کا انتظام ہے۔ تراویح کے دوران بھی آب زمزم کی تقسیم جاری رہتی  ہے۔

شیئر: