Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کے بعد تعمیراتی کام کے اوقات کار اور نئے ضوابط مقرر

جمعے کے دن تعمیراتی منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہوگا۔(فوٹو المرصد)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے عید بعد تعمیراتی منصوبوں کے اوقات کار مقرر جبکہ تعمیراتی مشینوں اور سازوسامان کی  منتقلی کے نئے قاعدے ضابطے جاری کیے ہیں۔ 
مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور سیاحوں کو تعمیراتی عمل سے اٹھنے والے شور سے نجات دلانے کے لیے نئے ضوابط اور نئے اوقات کار متعین کیے گئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ عید کے بعد تعمیراتی منصوبوں کا کام صبح چھ  سے شام چھ بجے تک ہوا کرے گا۔ ہفتے کو دوپہر ایک سے شام چھ بجے تک کام ہوگا جبکہ جمعہ چھٹی کا دن ہوگا۔ جمعے کے دن تعمیراتی منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہوگا۔
جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ تعمیراتی عمل کے دوران شوربرپا کرنے والی تعمیراتی سرگرمیاں صبح 9  سے شام پانچ بجے تک ہوں گی تاکہ آس پاس کی عمارتوں کے مکینوں کے آرام میں خلل نہ پڑے۔
 ٹھیکے داروں پر پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ کنکریٹ والے کام شروع کرنے سے تین دن قبل آس پاس کی عمارتوں کے مکینوں کو مطلع کریں۔ ہنگامی حالات میں استثنا دیا جاسکے گا اس کے لیے انہیں اجازت نامے حاصل کرنا ہوں گے۔

شیئر: