Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعمیراتی سامان کی کار سے منتقلی ٹریفک خلاف ورزی

محکمہ  ٹریفک نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کا نوٹس لیا ہے( فوٹو عاجل)
 سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ تعمیراتی سامان کار سے منتقل کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر گرفت کی جائے گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ  ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ایک مقیم غیرملکی کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب اسے مخالف سمت میں گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ اپنی گاڑی سے تعمیراتی سامان بھی منتقل کررہا تھا۔ 
بیان میں محکمہ ٹریفک نےمزید کہا کہ اس بات کا علم اس وڈیو کلپ کے ذریعے ہوا جسے ایک مقامی شہری نے مقیم غیرملکی کو مخالف سمت میں گاڑی چلاتے ہوئے اور اس سے تعمیراتی سامان منتقل کرتے ہوئے تیار کرکے سوشل میڈیا پر ڈال دیا تھا۔
مقیم غیرملکی گاڑی سے لکڑیاں اور دیگر سامان منتقل رکررہا تھا۔

شیئر: