Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ یمن میں حوثیوں کے لیے ایرانی مدد اہم اور مہلک‘

مارب میں حوثیوں کی جارحیت امن کوششوں میں بڑا خطرہ ہے (فوٹو: العربیہ)
امریکی ایلچی برائے یمن ٹم لینڈرنگ نے کہا ہے کہ ’مارب میں حوثیوں کی جارحیت امن کوششوں کی راہ میں سب سے بڑا خطرہ ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر ہم مارب میں لڑائی نہیں روکتے تو اس سے کہیں زیادہ لڑائی اور عدم استحکام کی صورت حال پیدا ہو جائے گی۔‘
عرب نیوز کے مطابق امریکی ایلچی نے یمن کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ ’یمن میں حوثیوں کے لیے ایرانی مدد ’اہم‘ اور ’مہلک‘ ہے۔‘
لینڈرنگ نے قانون سازوں کو بتایا کہ ایرانی رجیم نے تنازع کے تعمیری حل کی خواہش رکھنے کا  کوئی اشارہ نہیں دیا۔ اگر ایسا کرنے کی خواہش ہے تو امریکہ تہران کے مثبت کردار کا خیرمقدم کرے گا۔

شیئر: