Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پابندیوں والا ملک نہیں، سوچ بدل گئی: سفیر سنگاپور

سعودی عرب نے شاندار طریقے سے ترقی کی ہے۔ (فوٹو ایس بی سی)
سعودی عرب میں متعین سنگاپور کے سفیر نے کہا ہے کہ میرا خیال تھا کہ سعوی عرب میں پابندیاں ہوں گی، اسے دیکھ کر میری سوچ بدل گئی، یہ تو جدید ترین ریاست ہے۔
ایس بی سی  چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سنگاپور کے سفیر نے کہا کہ سعودی عرب میں قیام کا تجربہ بڑا خوشگوار رہا ہے۔ یہاں کے عوام پرجوش، تہذیب یافتہ ، نرم خو، فیاض اور ایک دوسرے کے احترام کی خوبیوں رکھتے ہیں۔
سنگاپور کے سفیر ونگ مینگ نے کہا کہ سعودی عرب نے شاندار طریقے سے ترقی کی ہے۔ جدید افکار، جدت طرازی اور نیا پن لانے والے خیالات اپنائے۔ سعودی عرب پابندیوں والا ملک نہیں یہاں آنے سے قبل میری سوچ کچھ  اور تھی- زمینی حقائق دیکھ کر تبدیل ہوگئی۔
سنگاپور کے سفیر کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ اہل و عیال یہاں میرے ہمراہ ہوں تاکہ وہ بھی سعودی طرز معاشرت کا مشاہدہ اپنے طور پر کریں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ سعودی عرب کے حوالے سے بیرونی دنیا میں جو کچھ کہا جاتا ہے وہ اس سے بالکل مختلف ہے۔
انہوںنے کہاکہ حالیہ برسوں کے دوران سعودی قیادت نے مملکت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بڑے اقدامات کیے۔ مختلف کلیدی عہدوں پر انہیں سرفراز کرکے انہیں بااختیار بنادیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: