Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے سبز چھتریوں کا تحفہ

وزارت اسلامی امور ڈھائی لاکھ چھتریاں تقسیم کرا رہی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں مسجد الحرام میں طواف کے صحن پر سبز رنگ چھا یا ہوا ہے۔
 وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے عمرہ زائرین اور نمازیوں کو دھوپ سے بچانے کے لیے سبز رنگ کی چھتریوں کا تحفہ پیش کیا ہے۔
وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے ’سایہ اور بچاؤ‘ کے عنوان سے زائرین کے لیے سبز رنگ کی چھتریوں کا انتظام کرایا ہے۔

اس کا مقصد عمرہ زائرین اور نمازیوں کی صحت و سلامتی کا تحفظ ہے (فوٹو: سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور عمرہ زائرین اور نمازیوں میں ڈھائی لاکھ چھتریاں تقسیم کرا رہی ہے۔ 
وزارت اسلامی امور مکہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سالم الخامری نے کہا ہے کہ وزارت نے یہ سکیم اعلیٰ قیادت کی رہنمائی میں تیار کی ہے۔ اس کا مقصد عمرہ زائرین اور نمازیوں کی صحت و سلامتی کا تحفظ ہے۔ 
انہو ں نے بتایا کہ وزارت زائرین کے حوالے سے دیگر کئی سکیمیں بھی چلا رہی ہے اور یہ ان میں سے ایک ہے۔ 

شیئر: